• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Trump Should Not Play With Fire Belgian Pm

بلجیم کے وزیراعظم چارلس مشل نے صدر ٹرمپ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آگ سے نہیں کھیلنا چاہیے۔

مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا شمالی کوریا کو صفحۂ ہستی سے مٹا دینے کا بیان انتہائی سخت ہے۔

چارلس مشل نے مزید کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ یہ طریقہ دنیا میں قیام امن کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

وزیر اعظم بلجیم نے صدر ٹرمپ کے اس بیان پر انتہائی تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سطح کا شخص اس طرح کی سخت زبان استعمال کر رہاہے۔

انہوں نے تجویز کیا کہ پیانگ یانگ کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں اور ان میں چین کو شامل کیا جائے۔

 

تازہ ترین