• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎فیصل آباد،لاہور قلندرز رائزنگ اسٹار کے ٹرائلز

Faisalabad Trials Of Lahore Qalandars Rising Star

فیصل آباد اقبال اسٹیڈیم میں لاہور قلندر جاز رائزنگ اسٹار کے ٹرائلز کے لئے ہزراوں کی تعداد میں نوجوان کرکٹرز اسٹیڈیم پہنچ گئے ، نوجوانوں کے جوش اور رش کی وجہ سے اسٹیڈیم کا گیٹ اور گرل ٹوٹ گئی ۔

لاہور قلندر جاز رائزنگ اسٹار کیلئے ٹرائلزدو روز 22 اور 23 ستمبر جاری رہیں گے ۔

ٹرائلز کے اختتام پر 16 خوش قسمت نوجوانوں پر مشتمل لاہور قلندر فیصل آباد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا ۔ ڈائریکٹر آپریشن عاقب جاوید ٹرائلز کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندر نے نوجوان کرکٹرز کو ٹیلنٹ کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے نوجوانوں کا جوش و خروش حیران کن ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ٹرائلز کے پہلے مرحلہ میں نوجوانوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے ، مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد ہی سولہ رکنی ٹیم کا انتخاب ہو سکے گا۔

تازہ ترین