• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا میں امریکا مخالف ریلی، ایک لاکھ افراد کی شرکت

Anti Us Rally In North Korea More Than One Hundred Thousand People Participated

شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں امریکا مخالف ریلی نکالی گئی جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

North-Korea-Rally222

شمالی کوریاکی نیوز ایجنسی کے سی این اے کے مطابق اس ریلی میں زندگی کے ہر طبقے کے افراد شریک تھے۔ اس موقع پر حکمران ورکرز پارٹی کی پیانگ یانگ سٹی کمیٹی کے نائب چیئرمین چو ہاک چول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی اس کا ثبوت ہے کہ اس ملک کی عوام دشمن کو نابود کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

چول نے مزید کہا کہ شمالی کوریائی عوام امریکی سامراجیت اور جارحیت پسندی کو دنیا بھر سے ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس ریلی میں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کا ایک بیان بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

تازہ ترین