• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں میچ فکسنگ، آئی سی سی کی تحقیقات شروع

Sl Match Fixing Icc Starts Probe

سری لنکا میں مبینہ میچ فکسنگ کیس سنگین ہوتا جارہا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معاملے کی باقاعدہ انکوائری شروع کردی ہے۔

اس سلسلے میں ہفتے کے روز آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے 2 افسران نے اچانک آر پریماداسا اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں آئی لینڈرز پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل حتمی تیاریوں میں مصروف تھے۔

عالمی تنظیم کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی چند حالیہ شکستوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس متعلق کرکٹ سری لنکا کے آفیشل کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے ازخود کارروائی پر خوش ہیںاور معاملے کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔

سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس کوئی ایسی معلومات ہے جو تحقیقات میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے تو ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ رابطہ کرے۔

دوسری جانب سابق فاسٹ بولر اور سلیکٹر پرمودیا وکرماسنگھے نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں کے خلاف کبھی الزامات نہیں لگائے۔

تازہ ترین