• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو میں آتش فشان متحرک، راکھ و دھوئیں کا اخراج

جنوبی امریکی ملک میکسیکو کے دارالحکومت کے قریب واقع آتش فشاں سے گہرے دھوئیں کے بادل بلند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ ارد گرد 2 کلومیٹر کے علاقے میں پھیلی ہوئی ہے۔ یہ آتش فشاںآخری مرتبہ سن 1994 میں پھٹا تھا۔

میکسیکو کو ستمبر کے مہینے میں 3طاقتور زلزلوں کا بھی سامنا رہا ہے۔ تیسرا زلزلہ ہفتہ 23 ستمبر کو آیا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے نے جنوبی میکسیکو کے کئی علاقوں کو ہِلا کر رکھ دیا۔

رواں ماہ کے دوران آنے والے ان زلزلوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہےجبکہ دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ہونے والی ہلاکتیں 167 ہو گئی ہیں۔

 

تازہ ترین