• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں دیہی و شہری کا کوئی فرق نہیں، مصطفیٰ کمال

No Differences Between Urban And Rural Sindh Mustafa Kamal

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ سندھ میں دیہی اور شہری کا کوئی فرق نہیں ہے، پہلے دن سے پارٹی کا نہیں پاکستان کاپرچم ہاتھ میں لے کر چل رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے پاک سرزمین پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ فنکشل لیگ کے سربراہ پیر پگارا اور دیگر رہنماؤں سے کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد پیر صدر الدین شاہ راشدی اور مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ فنکشنل اور پی ایس پی کی سوچ ایک جیسی ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ فنکشنل لیگ کے رہنماؤں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی، اختلاف ہوں بھی تو دشمنی نہیں ہونی چاہیے،سیاست کی وجہ سےنہیں آیا،مل کرکام کرنےپراتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک سندھ میں تباہی ہے،ہر طرف پریشانی ہے، لوگوں کےپاس خوراک نہیں ہے، عوام کےپاس پینے کا صاف پانی نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کے رہنے والوں میں دیہی اور شہری کا کوئی فرق نہیں،سندھ میں رہنے والے تمام افراد ہمارے بھائی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیوایم کے پاس وکٹ کے لیے پچ ہی نہیں،سیٹ اور ایڈجسٹمنٹ بعد کی بات ہے، پہلے فنکشنل لیگ سے تعلقات اچھے ہونا چاہئیں۔

اس موقع پر صدر الدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کا ماضی میں اچھا ریکارڈ ہے، ہم مل کر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،ہم نےسندھ میں تفریق نہیں ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی کےساتھ مل کام کرنے پر اتفاق کیاہے، اینٹی پیپلزپارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بننا چاہیے۔

صدر الدین شاہ راشدی کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن جس دن اعلان کرے گا ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، مستقبل میں ہم لوگ ساتھ ہوں گے،ہم نےورکنگ ریلیشن شپ پربات کی ہے۔

تازہ ترین