• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی نے عراقی کردستان میں فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے عراقی ریاست کردستان کی آزادی کی صورت میں فوجی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عراقی ریاست کردستان میں ہونے والے ریفرنڈم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا۔

ایک پریس کانفرنس میں اردوان کا کہنا تھا کہ علیحدگی کی تحریک کامیاب ہونے کی صورت میں فوجی مداخلت سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عراقی سرحد پرترک فوجی بغیر کسی مقصد کے موجود نہیں بلکہ ہم اچانک کسی بھی وقت کارروائی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عراقی خودمختار ریاست کردستان میں آزاد کرد ریاست سے متعلق ریفرنڈم کے لئے ووٹ ڈالے گئے تھے جس میں 76فیصد کردوں نے علیحدہ ریاست کے حق میں رائے دی۔

عراقی ریاست کردستان میں ترکی سے ملحقہ سرحد پر 15سے20فیصد کرد آباد ہیں جو اپنی آزاد ریاست کے لیے مسلح جدوجہد کافی عرصے سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ترکی کاکہنا ہے کہ خطے سمیت انقرہ میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں کرد مسلح جنگجووں کا ہاتھ ہے۔

العربیہ نیوز چینل کے کے مطابق 76 فی کردوں نے ریفرینڈم میں آزادی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

خود مختار عراقی کردستا ن کے تین صوبوں اربیل ، سلیمانیہ اور دہوک اور ان سے متصل تیل کی دولت سے مالا مال صوبے کرکوک میں آزادی کے نام سے اس ریفرینڈم کا انعقاد کیا گیا ۔

 

تازہ ترین