• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار سے بنگلا دیش ہجرت کرنیوالوں کی تعداد 5 لاکھ سے متجاوز

Number Of Migrants From Myanmar To Bangladesh Increased 5 Million

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم وستم کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے بنگلا دیش ہجرت کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوزکرگئی ۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اعداد و شمار کے مطابق میانمار سے بنگلا دیش ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد اب تک پانچ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ بنگلا دیش میں روہنگیا مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد ناکافی وسائل کے سبب وہاں تشویشناک صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔

یہ دنیا بھر میں کہیں بھی سب سے تیزی سے بگڑتی ہوئی ہنگامی صورتحال ہے۔

ادھر میانمار سے بنگلا دیش پہنچنے کی کوشش کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوبنےسے کم ازکم 60 افراد ہلاک ہو گئے۔

کہیں بارودی سرنگیں تو کہیں بے رحم طوفان، روہنگیائی مسلمانوں پر زمین تو تنگ ہوئی تھی،سمندر نے بھی وفا نہ کی۔

میانمار حکومت کی پشت پناہی میں بدھ ملیشیا کے مظالم سے جان بچا کر ہجرت کرنے والے روہنگیائی مسلمانوں کی کشتی خلیج بنگال میں اندامان سمندر میں بنگلا دیش پہنچنے سے پہلے ہی ڈوب گئی۔

زندہ بچ جانے والے کشتی کے مسافروں کے مطابق غیرقانونی طریقے سے سفر کرنے والی اس کشتی کا کپتان چیک پوائنٹس سے بچنے کی پوری کوشش کرتا رہا لیکن تیز بارشوں کے سبب سمندر میں طغیانی کے باعث کشتی الٹ گئی۔

 

تازہ ترین