• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاج محل بھارتی ٹور ازم گائیڈ بک سے خارج

دنیا کے عجائبات کی فہرست میں شامل ’تاج محل‘ کے نام کو ریاست اترپردیش نے اپنی ٹورازم منسٹری کے کتابچے سے نکال دیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست یو پی کی ٹور ازم منسٹری نے سیاحوں کی سہولت اور سیاحتی مقامات کی تشہیر کے لئے کتابچہ جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کتابچے کی خاص یا انہونی بات یہ ہے کہ اس میں عجائبات عالم میں شامل بھارتی شناخت کی بڑی نشانی’ تاج محل‘ کا نام تک شامل نہیں کیا گیا ہے ۔

دنیا بھر سے تقریبا ً6 ملین سیاح ہر سال تاج محل دیکھنے کے لئے بھارت آتے ہیں،لیکن ٹورازم گائیڈ بک کے سرورق پر گنگاآرتی کی تصویر چھاپی گئی ہے۔

تاج محل کو اقوام متحدہ کےذیلی ادارےیونیسکونےدنیاکے10مشہور تاریخی مقامات کی فہرست میں شامل کیاہے۔

تازہ ترین