• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نیوی کی بحری مشق برق ہفتم کریکس ایریاز میں جاری ہے، جس کا مقصد کریکس ایریاز کے دفاع کے حوالے سے پاک بحریہ کے آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لینا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق علاوہ ازیں فضائی دفاع کے منصوبوں کا نئے سرے سے جائزہ لینا اور کریکس ایریاز میں تعینات ائیر ڈیفنس بٹالین کی جنگی تیاریوں کو جانچنا بھی اس مشق کا ایک اہم مقصد ہے، پاک میرینز اور اسپیشل سروسز گروپ (نیوی) اس مشق کے مرکزی عناصر ہیں۔

کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل عبدالعلیم نے کریکس ایریاز میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور مشق کے دفاعی مرحلے (ٹیکٹیکل فیز) کا معائنہ کیا۔

کمانڈر کوسٹ نے دوران ِمشق پاک میرینز اور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کی جانب سے اعلیٰ پیشہ ورانہ اور جنگی تیاری کے مظاہرے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

برق سلسلے کی یہ مشقیں دفاعی نوعیت کی مشقیں ہیں جو پاکستان نیوی کی کوسٹل کمانڈ کریکس ایریاز کی دفاعی حکمت ِ عملی کا جائزہ لینے اوراسے بہتر سے بہتر بنانے کے لیے منعقد کرتی ہے ،میں پاک میرینز اور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) حصہ لیتے ہیں۔

علاوہ ازیں اس مشق میں پاکستان نیوی فلیٹ، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پا ک فضائیہ کے اثاثے بھی حصہ لیتے ہیں۔

تازہ ترین