• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہلی کیس: عمران خان نے ایک لاکھ پاؤنڈ سے متعلق جواب جمع کرادیا

Disqualified Case Imran Khan Submitted Lac Pounds

عمران خان نے نااہلی کیس میں بذریعہ وکیل ایک لاکھ پاؤنڈ سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔

سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نااہلی کیس زیر سماعت ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ عمران خان کی مکمل منی ٹریل کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی گئی ہیں اور کیس اب تقریباً ختم ہوچکا ہے۔

جیونیوز کےمطابق عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 2002 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور اسمبلی کی مدت ختم ہونے تک پبلک آفس ہولڈر رہے۔

جب کہ عمران خان نے 2008 کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا اور 2013 میں وہ ایک بار پھر رکن اسمبلی منتخب ہوئے جو آج بھی ہیں۔

جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کے دو بینکوں میں فارن کرنسی اکاؤنٹ تھے تاہم 2000 کے بعد عمران خان کا بیرون ملک کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

تازہ ترین