• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پی ایس ایل میچز ، نجم سیٹھی کل وزیراعلیٰ سے ملیں گے

Psl In Kartachi Najam Sethi Will Meet Cm Sindh

پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں بھی کرانے کےلیے کوششیں تیز ہو گئیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کل وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے جس میں اہم امور پرگفتگو ہو گی ۔

کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کی شہریوں کی خواہش جلد پوری ہونے کا امکان ہے اور اس کے لیے پی سی بی نے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اب نجم سیٹھی مراد علی شاہ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے چند میچز کراچی میں کرانے کے لیے پر عزم ہیں اور ان کی تیاریوں کے سلسلے میں ہی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کےلیے وہ صرف حکومت نہیں بلکہ سب کا تعاون اور نیک خواہشات چاہتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کل صبح 11 بجے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے، جس میں کراچی بین الاقومی کرکٹ کی بحالی پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ پاکستان کرکٹ ٹیم کو عشائیہ پر بھی مدعو کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کرانے کے لئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو سیکورٹی سمیت ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ الیون ٹیم کی آمد کے موقع پر ایک میچ کراچی میں کرانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جلد عالمی کرکٹر ملک کے دیگر شہروں میں بھی کھیلیں گے۔

تازہ ترین