• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ ،پاپوا نیو گنی نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں جگہ بنا لی

Netherlands Papua New Guinea Qualify For Icc World Cup Qualifier 2018

ہالینڈ اور پاپوا نیو گنی کی ٹیموں نے آئندہ برس زمبابوے میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کرکٹ لیگ کے حالیہ راؤنڈ میچز کے نتائج کے بعد ہالینڈ اور پاپوا نیو گنی کی ٹیمیں ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں، ہانگ کانگ کی نیپال کے خلاف پہلے میچ میںکامیابی اور دوسرے میچ کے بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے ہالینڈ اور پاپوا نیو گنی کی ٹیموں نے ٹاپ فور کے ساتھ اختتام کیا۔

ہالینڈ اور پاپوا نیو گنی کو ورلڈکپ کوالیفائر ایونٹ میں کینیا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں بھی جوائن کریں گی۔ آخری راؤنڈ میچز 6 اور 8 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جن میں کینیا کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ، یو اے ای کا مقابلہ نیپال، ہانگ کانگ کا مقابلہ پاپوا نیو گنی اور ہالینڈ کا مقابلہ نمیبیا سے ہو گا۔

آخری راؤنڈ اس حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ چیمپئن شپ کی ٹاپ ٹیم آئی سی سی کی طرف سے متعارف کرائی گئی ون ڈے لیگ کی تیرہویں ٹیم ہونے کا اعزاز پائے گی۔

تازہ ترین