• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسمان پر پرندوں کی طرح اُڑنے کا شوق اکثر لوگوں کو ہوتا ہے جسے پورا کرنے کیلئے وہ جان کی بازی لگا دیتے ہیں اور اگر اس شوق کی تکمیل ہوجائے تو پھر کیا ہی کہنے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جس نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچ کر پروندوں کے ساتھ پیراگلائیڈنگ کر کے اپنا یہ شوق پورا کر لیا ہے۔

اسپین سے تعلق رکھنے والے پیراگلائیڈر نے اپنے اس خواب کو پورا کرنے کیلئے ڈنمارک کا انتخاب کیا اور لاکھوں پرندوں پر مشتمل جھنڈ کے درمیان نہ صرف پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔

پرندوں کے بدلتے رُخ کے ساتھ خود بھی اُسی سمت آسمان پر اُڑنے کا مظاہرہ کچھ اس انداز میں کیا کہ جیسے خود بھی کوئی پرندہ ہی ہو جو اپنے پر پھیلائے آسمان کی سیرکر رہا ہے۔

 

تازہ ترین