• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم دی اسنو مین کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ برٹش کرائم ڈرامہ فلم دی اسنو مین کافائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ٹومس ایلفریڈ سن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک ایسی گمشدہ خاتون کی کھوج میں مصروف ہوتا ہے جس کا اسکارف پر اسرار طور پر ایک اسنو مین سے لپٹا ہوا پایا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں مائیکل فیسبینڈر،ربیکا فرگوسن،کول سیونی،سوفیہ ہیلن،جے کے سیمنز،ٹوبی جونز اور اینی ریڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ٹِم بیون اور ایرک فیلنر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم کل20اکتوبر کوسینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

تازہ ترین