• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورہ حسین ’ جوانی پھر نہیں آنی‘ کے سیکوئل میں کاسٹ

Mawra Hussain Jawani Phir Nahi Ani 2

بھارتی فلم انڈسٹری اور پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماورہ حسین نے ’جوانی پھر نہیں آئی 2 سائن کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماورہ حسین نے ادکاری کے کیرئیر کا آغاز ڈراموں سے کیا ،جسے لوگوں نے خوب سراہا، اسی بنیاد پر انہیں پڑوسی ملک بھارت میں فلم ’صنم تیری قسم ‘ ملی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی اداکارہ نے2015 میں ریلیز ہونے والی لالی ووڈ فلم’ جوانی پھر نہیں آنی‘ کے دوسرے حصے میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے، جس کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے، اس طرح یہ ماورہ حسین کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔

جوانی پھر نہیں آئی کے سیکوئل کی کاسٹ میں تبدیلیوں کی خبریں آرہی ہیں، اس بار لیڈ رول حمزہ علی عباسی کے بجائے فہد مصطفیٰ کررہے ہیں جبکہ اداکارہ عائشہ کی جگہ سائرہ شہروز نے لے لی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید، احمد علی بٹ اور واسع چوہدری بھی شامل ہیں ممکنہ طور پر ماورہ حسین فلم میں ہمایوں سعید کی جوڑی دار کا کردار ادا کریں گی۔

تازہ ترین