• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا، ڈانس اور اسکائی ڈائیونگ کا انوکھا امتزاج

کینیڈا میں منفرد عالمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے 200سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی صلاحیتوں اور مہارت کے بلبوطے پر دیکھنے والوں کو حیران و پریشان کر دیتے ہیں ۔

ایسے ہی باصلاحیت افراد کیلئے کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ایک منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکاء کو تیز ہوا سے بھری ٹنل میں اْڑتے ہوئے اپنی مہارت کا مظاہر ہ کرنا تھا۔

ورلڈ انڈور اسکائی ڈائیونگ چیمپئن شپ نامی اس مقابلے میں شرکت کیلئے23 ممالک سے 200سے زائد اسکائی ڈائیورز شرکت کررہے ہیں جو ٹیموں اور انفرادی حیثیت میں مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 3روزہ یہ ایونٹ آج اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین