• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے پانچ سابق صدور کی میوزیکل کنسرٹ میں شرکت

امریکامیں سمندری طوفان کےمتاثرین کی مدد کے لئےمیوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں امریکا کے پانچ سابق صدور نے شرکت کی۔

سابق صدو اوباما،بل کلنٹن،جمی کارٹر،جارج بش سینئراور جونیئر ایک ساتھ اسٹیج پر آئے تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

ٹرمپ نے پانچوں سابق امریکی صدور کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں بہترین پبلک افسر قرار دیا ۔

کانسرٹ میں لیڈی گاگا اور دیگر امریکی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے سماں باندھ دیا۔

تازہ ترین