• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ریاست جارجیا میں دنیا کا محفوظ ترین گھر تعمیر

خفیہ واچ ٹاور، خفیہ سیڑھیاں اور کئی خفیہ سہولتوں پر مشتمل امریکا میں دنیا کا محفوظ ترین گھر تعمیر ہوگیا ہے، قیمت ہے تقریباً ڈیڑھ ارب روپے۔

خفیہ واچ ٹاور، خفیہ سیڑھیاں اور خفیہ بنکر ، گھر ہے یا کسی جاسوس کا ٹھکانہ؟! امریکا میں ایسا گھر بن گیا ، جسے دنیا کا محفوظ ترین گھر کہا جارہا ہے۔

امریکی ریاست جارجیا میں چھتیس ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلا رائس ہاؤس کوئی عام گھر نہیں، اس گھر میں ہیں بلٹ پروف دروازے اور ان میں لگا ہے بائیو میٹرک سسٹم۔

بیلسٹک ڈور والے ماسٹر اور گیسٹ روم آگ سے محفوظ، گاڑی بھی اوپن ائیر نہیں بلکہ زیر زمین خفیہ کار گیراج میں رکھیے۔اس محفوظ ترین گھر کی قیمت ہے ڈیڑھ ارب روپے جسے بنانے میں پورے چھ سال لگے۔

تازہ ترین