• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ ریلیف پیکیج پروزیراعظم کو رپورٹ پیش

Report On Stock Market Relief Package Project Presented To Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ ریلیف پیکیج پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو رپورٹ پیش کردی گئی ہے، ویر اعظم جلد پیکیج پر عمل درآمد کا حکم دیں گے۔

جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ ریلیف پیکیج پروزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ بروکرز کی مشاورت سے مکمل کی گئی ہے، وزیراعظم جلد پیکیج پر عمل درآمد کا حکم دیں گے۔

گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی سمت درست ہے، اتار چڑھاؤ معمول ہے، 29 اکتوبر کواعلیٰ سطح کا وفد روڈ شو میں شرکت کے لیے امریکا جائے گا جس کی وجہ سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔

تازہ ترین