• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں واردتیں اور سرچ آپریشن

Search Operation In Various Area Of Karachi

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن کی کچی آبادیوں میں پولیس کا سرچ آپریشن, آپریشن کے دوران 13 مشتبہ افراد کو گرفتار، جن کے پاس سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 13 گرفتار مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی، پولیس آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے تھے۔

ادھر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان کے پاس سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث تھے۔

کراچی کے علاقے لانڈھی 44 سی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ڈاکو کو ہلاک کیا گیا، جس کے پاس سے اسلحہ، نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔

جبکہ کراچی کے علاقے احسن آباد میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا، تشدد کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکواؤں کے پاس سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان بر آمد ہوا۔

تازہ ترین