• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو دوسری سرکاری زبان بن گئی ،تلنگانہ اسمبلی میں بل منظور

Urdu As Second Official Language In Telangana Bill Passed In Assembly

بھارتی ریاست تلنگانہ کی اسمبلی نےایک قانون سازی کی منظوری دیتے ہوئے اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا ہے۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست میں اردو بولنے والے خاصے لوگ آباد ہیں جو تمام 31اضلاع میں پھیلے ہوئے ہیں۔

تلنگانہ سرکاری زبانون کا ترمیمی بل 2017ء منظور کیا گیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔

حیدرآباد دکن سے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ2014میں تلنگانہ کی ریاست وجود میں آئی اور اس کے 10اضلاع کو گزشتہ برس تنظیم نو کے دوران 31میں بانٹا گیا۔

ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کی مجموعی آبادی میں اردو بولنے والی آبادی کی تعداد میں 12.69کی شرح سے اضافہ آیا ہے۔

تازہ ترین