• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیپارٹمنٹل فٹبال میں کے ایم سی اور کراچی یونائیٹڈ کی کامیابی

K M C And Karachi United Win Their Matches In Departmental Football

قائد اعظم ڈپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ میں کے ایم سی نے پاک پی ڈبلیو ڈی کو2-0 سے اور کراچی یونائیٹڈ نے ایشیا گھی ملز بھاولپور کو2-0 سے شکست دیدی۔

ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی باقاعدہ منظوری سے نیا ناظم آباد کے تعاون سے کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے پاک پی ڈبلیو ڈی اور کے ایم سی کے درمیان میچ کے 14 ویں منٹ میں کے ایم سی کے مبشر نے گول بناکر اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلوادی۔

پہلے ہاف کے اختتام پر کے ایم سی کی ٹیم کو1-0 کی برتری حاصل تھی، وقفے کے دوران پاکستانی فٹ بال ٹیم کے سابق اور نیشنل بینک کے کوچ ناصر اسماعیل کے بڑھے بھائی کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

نوتشکیل کے ایم سی کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں پاک پی ڈبلیو ڈی پر دبائو برقرار رکھتے ہوئے حملے جاری رکھے اور دوسرے ہاف کے56 ویں منٹ میں کے ایم سی کے فاروڈ عامر کے خلاف پاک پی ڈبلیو ڈی کے دفاعی کھلاڑی عاقب نے فائول کیا، جس پر ریفری یونس لعل نے ان کو ریڈ کارڈ دکھاکر میدان سے باہر بھیج دیا۔

عاقب کو پہلے میچ کے دوران یلو کارڈ مل چکا تھااور اس کے بعد اس نے پلیئرز کی ٹانگ کو پکڑ کر گول کرنے سے روکنے کی کوشش کی جس پر یلو کارڈ کی پاداش میں ڈبل یلو کے بعد ریڈ کارڈ کی صورت میں انہیںمیدان سے باہر جانا پڑا۔

کھیل کے57 ویں منٹ میں ریفری نے فائول پر کے ایم سی کو پنالٹی کک ایوارڈ کی، جس پر عامر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو2-0 سے کامیابی دلوائی۔

کے ایم سی کے گول کیپر شہروز کو کھیل کے65 ویں منٹ میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے کھلاڑی پر فائول کرنے پر ڈبل یلو کارڈ کی وجہ سے ریڈ کارڈ ہونے کے بعد میدان سے باہر جانا پڑا،میچ کے ریفری یونس لعل، محمد اعظم، ساجد علی، نصیر پپوتھے۔

دوسرے میچ میں کراچی یونائیٹڈ نے ایشیا گھی ملز بھاولپور کو2-0 سے زیر کیا، دنوںگول دوسرے ہاف میں ہوئے، میچ کے ریفری محمد یوسف، بابر علی، جاوید ابراہیم،سرور اور میچ کمشنر فیفا ریفری عبدالشکور بلوچ، ریفری ایسر عبدالطیف تھے۔

ایونٹ میںمنگل21 نومبر کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ دوپہر 1بجکر30منٹ پر پاکستان اسٹیل اور سندھ پولیس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم کا سامنا اشرف شوگر مل بھاولپور سے سہ پہر 3بجکر 30پر کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین