• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے پارٹی صدر بننے سے عوام کی جیت ہوئی، عاصمہ جہانگیر

President Of Nawaz Sharif The People Won Asma Jehangir

سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے پارٹی صدر بننے سے عوام کی جیت ہوئی ہے، اب سب کو مل کر فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت فوج یا عدلیہ کرے گی یا پھر عوام کو حکومت کرنا ہے۔

عاصمہ جہانگیرنے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو این آر او سےخوش نہیں تھیں، مسلم لیگ ن کا ماضی بہت خراب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتوں کو اکٹھے ہونا چاہیے تھا، مگرافسوس کہ جمہوری قوتوں نےاپنا کردار ادا نہیں کیا۔

عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ وزیر ِقانون کو عہدے سے ہٹانے کا کوئی جواز نہیں، کل کو یہ لوگ کہیں گے کہ وزیرِ قانون کو پھانسی دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا برابری کی سطح پر ہونا چاہیے، مگر ایسا ہو نہیں رہا، بلکہ احتساب صرف ایک شخص کا ہو رہا ہے۔

تازہ ترین