• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی نے مختلف منصوبوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی


وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف منصوبوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔

ای سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ مالی سال کے چوتھے کوارٹر میں ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹس (ٹی ایس جیز)  کی تقسیم کو ترجیح دی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ کے لیے 9 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی، نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کیلئے 50 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وفاقی نظامت برائے حفاظتی ٹیکوں کیلئے 23.434 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی، قومی فارنزک ایجنسی کے منصوبے کی تبدیلی کیلئے 1.06 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

ای سی سی نے سرکاری عمارت کی دیکھ بھال کیلئے 264.8 ملین روپے کی ٹی ایس جی منظور کی، جبکہ جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر کمپنی کیلئے 3.57 ارب روپے کی ٹی ایس جی منظور کی گئی۔

دانش ایجوکیشن ٹرسٹ کے لیے 54.5 ارب روپے کی ٹی ایس جی منظور کی گئی۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید