اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے دورہ امریکا کے موقع پر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کا استقبال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو کی ٹرمپ سے امریکی محصولات کم کرنے پر بات ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے اسرائیلی مصنوعات پر 17 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان غزہ اور ایران سےمتعلق بھی بات چیت ہوگی۔