• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمنا اور راشا کی مضبوط دوستی کیسے ہوئی؟

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور نوجوان اداکارہ راشا تھاڈانی میں مضبوط دوستی کیسے ہوئی؟

35 سالہ تمنا بھاٹیہ کئی برس سے فلم نگری میں اپنی پرفارمنس کے جوہر دکھارہی ہیں، دوسری طرف 19 سالہ راشا تھاڈانی کی ایک ہی فلم آزاد ریلیز ہوئی ہے۔

فلم نگری سے وابستہ ان دونوں اداکاروں میں عمر کا واضح فرق ہونے کے باوجود مضبوط دوستی کیسے ہوئی؟ اس بارے میں تمنا بھاٹیہ اور راشا تھاڈانی نے اپنی اپنی طرف کی کہانی سنادی۔

حالیہ پوڈکاسٹ میں تمنا بھاٹیہ نے بتایا کہ راشا تھاڈانی اپنے فلمی کیرئیر کے آغاز میں مجھ سے ایک پارٹی میں ملی، اس دوران ہم نے ایک ساتھ ڈانس بھی کیا، جس کے بعد سے ہم رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں کی عمروں میں کافی فرق ہے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ فرق تعلقات میں رکھا جاتا ہے۔

اس سے قبل راشا نے دوستی سے متعلق کہا تھا کہ ہماری ملاقات فلم فیئر کے دوران ہوئی، میں نے اس دوران تمنا کو اپنی گاڈ مدر بھی کہا۔

نوجوان اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم ایک سالگرہ پر بھی ملے جہاں گلوکار کی لائیو پرفارمنس چل رہی تھی اور ہم نے اسٹیج کے قریب ایک ساتھ ڈانس بھی کیا۔

راشا نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں بہت جلد ہی مضبوط دوستی ہوگئی ہے اب میں نہیں جانتی کہ میں اس کے بغیر کیا کروں گی۔

ماضی قریب میں تمنا بھاٹیہ اور راشا تھاڈانی مختلف تقریبات، پارٹیوں اور خاندانی اجتماعات میں ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں جبکہ آزاد فلم کی ریلیز سے قبل ان دونوں نے اوئی اماں گانے پر رقص کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید