• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکاوٹوں کے باوجود خدمت کا مشن جاری ہے، شہباز شریف

Despite The Barriersmission Is Going Onshahbaz Sharif

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے رکاوٹوں کے باوجود عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھا ہوا ہے، عوام کی تکلیفوں کو راحت میں بدلنے کیلئے عزم اور جانفشانی سےکام کر رہے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں شہبازشریف نےکہاکہ متوازن ترقیاتی حکمتِ عملی کےتحت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ گزشتہ سوا4برس کےدوران دیانت کےساتھ کی گئی محنت رنگ لا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو اقتدار ملا تو ملک معاشی طور پر تباہ حال اور اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، 18،18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا رکھی تھی۔ بد امنی کی آگ ہر طرف پھیلی ہوئی تھی۔مسلم لیگ ن کی انتھک محنت کےباعث ملک سے اندھیرے دور ہوئے، قوم کو امن ملا اور تجارتی، معاشی اور سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کےدور میں پُرامن، روشن اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان ابھر کر سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین