• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کو اب جمہوری طاقت نہیں سمجھتے، عابد شیر

Ppp Does Not Understand Democracy Now Abid Sher Ali

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ کرپشن کی داستانوں والے بھی نواز شریف پر انگلی اٹھا رہے ہیں سب کو معلوم ہے کہ نواز شریف پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی، شرجیل میمن کے بیڈ کے نیچے سے پیسے ملےردی نہیں، اب پیپلز پارٹی کو جمہوری طاقت نہیں سمجھتے ۔

واپڈا ہاؤس میں ڈسکوز کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی اپوزیشن پر برس پڑے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر چلا رہے تھے پھر بھی انھیں نہ کئے کی سزا ملی ۔

ان کا کہناتھا کہ آئندہ الیکشن میں شیخ رشید کو لال حویلی سے نہیں نکلنے دیں گے ، فیض آباد دھرنا سازش ہے جو ناکام ہوگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ملک تباہ کر گئے اور اربوں روپے کرپشن کرتے رہے ان کو باہر جانے دیا گیا ،ایان علی ،شرجیل میمن سے ڈالر اور اربوں روپے ملے ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے یقیناً نیو کلیئر اسٹیٹ کا امیج متاثر ہوا دنیا کو اچھا پیغام نہیں جاتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا بھی سازش ہے اسے افہام و تفہم سے حل کرنا چاہتے ہیں ۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے اندھیرے نواز شریف حکومت نے ختم کئے باقی وعدے بھی پورے کریں گے، ڈیزل والے تمام پاور پلانٹس بند کر کے بجلی سستی کر کے دکھائیں گے۔

تازہ ترین