• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطب شمالی میں مچھلیاں پکڑنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Decision Has Been Taken For Ban Of Fishing In North Pole

چین سمیت مچھلیاں پکڑنے والی بڑی اقوام نے اتفاق کیا ہے کہ قطب شمالی کے سمندری علاقے میں مچھلیاں پکڑنے کے موجودہ سلسلے کو روک دیا جائے۔

North-Pole-Fishing222

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کا مقصد قطب شمالی کا ایکو سسٹم بحال کرنا ہے۔ جن ملکوں کے وزراءنے اس پابندی پر اتفاق کیا ہے، ان میں کینیڈا، چین، ڈنمارک، آئس لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا، ناروے، روس اور امریکا شامل ہیں۔

North-Pole-Fishing333

یورپی یونین بھی اس اجلاس میں شریک تھی۔ اجلاس میں اس برفانی سمندری علاقے میں کمرشل بنیادوں پر ماہی گیری کی حوصلہ شکنی پر اتفاق کیا گیا۔

تازہ ترین