چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں حصے لینے والے ورکرز سے کیا وعدہ پورا کردیا۔
چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ روز ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور اس دوران اُن سے گپ شپ بھی لگائی، مزدور نے موبائل نہ ہونے کے باعث ٹک ٹاک استعمال نہ کرنے کا اظہار کیا تھا۔
محسن نقوی نے دوران گفتگو اس مزدور سے موبائل لے کر دینے کا وعدہ بھی کیا جو آج انہوں نے پورا کردیا۔
ویڈیو پیغام میں ورکر نے موبائل فون لے کر دینے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے میرے دل کی خواہش پوری کردی۔