• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا ککڑ کا پرانا زخم تازہ ہوگیا

بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ کا پرانا زخم پھر تازہ ہوگیا، زیادہ جسمانی سرگرمی کی باعث اُن کا بایاں ہاتھ زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دیپیکا ککڑ کے شوہر شعیب ابراہیم نے اہلیہ صحت سے متعلق اپ ڈیٹ شیئر کی اور اُن کے زخمی ہونے کو ’بدنظری‘ قرار دیا۔

دیپیکا ککڑ جو حالیہ دنوں کھانے پکانے کے رئیلٹی شو ’سیلبرٹی ماسٹر شیف میں نظر آرہی ہیں، اُن کے شوہر نے وی لاگ میں بتایا کہ اہلیہ کا بایاں ہاتھ زخمی ہوا ہے، دراصل زیادہ جسمانی مشقت کے باعث اُن کا ایک پرانا زخم تازہ ہوگیا ہے۔

شعیب ابراہیم نے مزید بتایا کہ دیپیکا کو پہلی بار درد محسوس ہوا تو ہم ڈاکٹر کے پاس گئے، جنہوں نے دلاسا دیا کہ معاملہ سنگین نہیں، کچھ وقت میں سب ٹھیک ہوجائے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکٹر سے واپسی پر دیپیکا درد کی شدت کے باعث روتے ہوئے لوٹی تو ہم اسے دوبارہ ڈاکٹر کے پاس لے گئے، اہلیہ نے ڈاکٹر کو بتایا کہ سانس لینے کے ساتھ ہی درد بڑھ جاتا ہے، یہی چیز میری حالت خراب کررہی ہے۔

شعیب نے بتایا کہ ہم نے ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کروائے تو ڈاکٹر نے بتایا کہ دیپیکا کا پرانا زخم عمر یا جسمانی مشقت کی وجہ سے ہرا ہوگیا ہے، جتنا ممکن ہو ہاتھ کو آرام سے رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے اہلیہ کو ہاتھ بالکل ساکن رکھنے یا کام بند کرنے کا مشورہ نہیں دیا، مجھے لگتا ہے یہ بدنظری ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ دیپیکا اور شعیب ٹیلی ویژن اداکار ہیں، دونوں نے 2018ء میں پسند کی شادی کی تھی اور اداکارہ نے اسلام قبل کیا تھا، جوڑے کے یہاں 2023ء میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید