• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کا فیصلہ امن کیلئے نقصان دہ ہے، فلسطینی و فرانسیسی صدور

Us Presidents Decision Is Harmful For Peace Palestinian And French Presidents

فلسطینی صدر محمود عباس اور فرانسیسی صدر امینوئل مکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو امن کے لئے نقصان دہ قرار دیدیا ۔

امریکی صدر نے وائٹ ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران مقبوضہ بیت المقدس ( یروشلم ) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کیا جائےگا ۔

امریکی صدر کے بیان پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکا کا یہ اقدام قیام امن کے لئے نقصان دہ ہوگا ۔

دوسری طرف فرانسیسی صدر نے کہا کہ امریکی صدر کے اسرائیلی دارالحکومت کے والے کئے اعلان کے نتائج خطرناک ہوں گے ۔

تازہ ترین