• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سی پی ایل سی کی مشترکہ کاروائی، مغوی بچہ بازیاب

Combine Action Of Cplc Kidnap Child Recover

کراچی کے علاقےگلستان جوہرمیں رینجرز،پولیس اورسی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہو ئےمغوی بچے کو بازیاب کرالیا،اغواء کاروں نے 15کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

سی پی ایل سی کے مطابق کارروائی کے دوران مغوی بچہ بازیاب کروالیا گیا ہے،بچے کو گزشتہ روز اسکول سے گھر جاتے ہوئے ڈیفنس26 اسٹریٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔

سی پی ایل سی کا مزید کہنا تھا کہ اغوا کاروں کی جانب سے بچے کی بازیابی کیلئے 15 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا ،اس کارروائی میں آرایس ٹی سی اور اے وی سی سی اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

علاوہ ازیںکراچی کے علاقےشاہ لطیف میں پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی پولیس حکام کے مطابق کاروائی کے دوران ایک ملزم کوگرفتارکیا گیاہے۔

تازہ ترین