• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سائیکلسٹ ثمرنے سب سے اونچی افریقی چوٹی سر کر لی

خاتون سائیکلسٹ ثمر خان نے افریقہ کی سب سے اونچی چوٹی کلی منجارو سر کر لی ہے، کلی منجارو کو افریقہ کی چھت بھی کہا جاتا ہے۔

کلی منجارو 5ہزار 895میٹر بلند ہے جو تنزانیہ اور کینیا کی سرحد پر واقع ہے۔

ثمر خان دنیا کی پہلی خاتون سائیکلسٹ ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے،وہ سائیکل چلاتی ہوئی جمعے کے روز پہاڑی کی چوٹی پر پہنچیں اور پھر کام یابی سے واپس آ گئیں۔

ثمر خان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر سے ہے۔،وہ اس سے پہلے قراقرم کے گلیشئرز پر بھی سائیکل چلا چکی ہیں۔

ان کے کلی منجارو کے سفر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر فائنانس کیا گیا تھا اور اس ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی۔

تازہ ترین