• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم نے یورپ کی پالیسیوں کو منافقانہ قرار دیدیا

Israel Pm Decleared European Policies Hypocritical

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یروشلم ( مقبوضہ بیت المقدس ) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے تناظر میں یورپی یونین کی پالیسیوں کو منافقانہ قرار دیدیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی دارالحکومت کے معاملے میں یورپی یونین اور یورپی ممالک کے ردعمل پر شدید تنقید کی ۔

ان کا کہناتھاکہ یورپی ممالک کا رویہ منافقانہ اور دوہرے معیار کا حامل ہے ۔نیتن یاہو کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ فرانس اور برسلز کا دورہ شرور کرنے والے ہیں ۔
اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یورپ نے امریکی صدر کے اس فیصلے پر تنقید توکی ،لیکن فلسطینی علاقوں سے راکٹ داغنے کے حوالے کبھی کچھ نہیں کہا۔

نیتن یاہو فرانسیسی صدر سے ملاقات کے بعد یورپی وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

تازہ ترین