• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوڑے کو پیٹھ پر لاد کر چلنے والا طاقتور انسان

یوکرائن کے پاور لفٹر نے ایک صحتمند گھوڑے کو اٹھا کر تیز قدموں سے چلنے کا کامیاب مظاہرہ کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

ہزاروں برس سے انسان گھوڑے پر سواری کرتا ہے لیکن یوکرائن کے پاور لفٹر نے جانوروں کو خود پر سوار کرکے یہ روایت توڑدی۔

اس سے قبل وہ خود پر سے ٹرک گزارنے سمیت متعدد کرتب دکھاچکے ہیں ،جن میں لوہے کی سلاخوں کو موڑنا، لکڑی پر ہاتھ سے کیل ٹھونکنا جبکہ گھوڑے کو اٹھانے کا سلسلہ انہوں نے حال ہی میں شروع کیا اور اب انہیں یوکرائن کا قوی ترین انسان کہا جاتا ہے۔

ایک بالغ گھوڑے کو ہوش کی حالت میں اٹھانا خود کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے کیونکہ معمولی غلطی سے گھوڑا بدک سکتا ہے یا پھر توازن خراب ہونے سے گھوڑے سمیت خود اٹھانے والا بھی گرسکتا ہے۔ اسی لیے گھوڑے کو خود پر سوار کرانے کی ان کی ویڈیو اور تصاویر بہت مقبول ہورہی ہے۔

وکی پیڈیا پر ان کے پیج پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اب تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 63 اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں۔

38 سالہ دمیترو اپنے کرتبوں کے علاوہ یوکرائن کی آزادی کے لیے بھی سرگرم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں طاقت کے مظاہروں کے لیے بہت کم وقت ملتا ہے۔

تازہ ترین