• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں اجتماعی شادی کی تقرب کا انعقاد کیا گیا،جس میں چینی بحریہ کے جوان اور آفسرز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

چین کے صوبے’زہجیانگ‘کے شہر’زہوشان‘میں جنگی جہازوں کے بیڑے پر منعقد کی جانے والی اس اجتماعی تقریب میں36 بحریہ کے فوجی اور دیگر آفیسرز نے اپنی دُلہنوں سے ساتھ نبھانے کا عہد کیا اور ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے ہوئے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

وسیع پیمانے پر منعقد کی گئی شادی کی اس تقریب میں نئے نویلے شادی شدہ جوڑوں کے والدین کے علاوہ دیگر آفیسرز سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس تقریب کو خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین