• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کی آمد میں چند ہی ہفتے باقی ہیں اسی سلسلے میں یورپ بھر میں کرسمس کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔

رومانیہ میں بھی ایک ایسے ہی انوکھے چیریٹی بازار کو سجایا گیا ہے جہاں عوام کا جمِ غفیر دکھائی دیئے۔

گزشتہ کئی سالوں سے اس مارکیٹ کو دلہن کی مانند سجایا جاتا ہے جہاں رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجی اس مارکیٹ میں کرسمس تحائف کے طور پر دی جانیوالی اشیاء سمیت خوبصورت موم بتیاں،سانتاکلاز لباس، سوئیٹس ، او ر انتہائی دیدہ زیب کرسمس ٹری بھی رکھے گئے ہیں۔

جہاں مقامی افراد سمیت بڑی تعداد میں سیاح بھی خریداری کے لئے آرہے ہیں۔

رواں سال اس27ویں سالانہ مارکیٹ میں رکھی اشیاء 50سے زائد ممالک سے لائی گئی ہیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

 

تازہ ترین