• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدت میں اضافہ، وزیراعظم نے تاجروں سے جامع منصوبہ مانگ لیا

The Increase In Exports The Prime Minister Sought A Comprehensive Plan From Traders

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار دوست ماحول کے فروغ اوراستحکام کیلئے کاروباری برادری کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرتی رہے گی، تمام چیمبرز آف کامرس برآمدات میں اضافہ کے حوالہ سے حکومت کو جامع منصوبہ پیش کریں۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے وفد نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سےپارلیمنٹ ہاوس میںان کے چیمبر میں ملاقات کی،اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی برآمدات میں اضافہ سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی، وزیراعظم نےوفد سے گفتگو میں کہا کہ تمام چیمبرز آف کامرس اس بارے میں ایک جامع منصوبہ پیش کریں کہ کس طرح حکومت ان کی مزید معاونت کر سکتی ہے اور معقول نظام الاوقات کے اندر برآمدات میں اضافہ کے حوالہ سے بھی تجاویز پیش کی جائیں۔

وفد نے کرنسی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے حکومتی فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے برآمد کنندگان کو بہت مدد ملے گی۔

وفد نے معیشت میں مجموعی متوقع نمو اور برآمدات کی بحالی کے حوالہ سے امید کا اظہار کیا، جن سے 10 فیصد سے زائد مضبوط نمو ظاہر ہو رہی ہے اور غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلہ میں روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی بناءپر مزید نمو متوقع ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے محصولات کی وصولی میں بھی 22 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ ایف بی آر اپنے محصولاتی اہداف حاصل کر لے گا۔

تازہ ترین