• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن، بھتہ خور گرفتار، فائرنگ میں 2زخمی

Karachi Encroachment Operation 2 Arrested And 2 Injured In Firing

کراچی میں پاکستان چوک پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن میں متعدد پتھاروں کو ہٹادیا گیا، اورنگی کے علاقے سے 2 بھتہ خور گرفتاراورکورنگی کراسنگ پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان چوک اور اطراف کے علاقوں میں سڑکوں پرقائم ٹھيلے اور کيبن ڈی ایم سی نے آپریشن کے دوران ہٹادیے۔

اس موقع پر ڈی ایم سی کے عملے کا کہنا تھا کہ آپریشن سے قبل دکانداروں کو تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم آپریشن کے دوران ٹھیلے اور پتھارے ڈی ایم سی نے اپنے قبضے میں لے لیے۔

دوسری جانب ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق سیکٹر ساڑھے گیارہ میں2بھتہ خوروںاقبال اور بشیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا۔

ملزمان نے شہری سے20ہزار روپے بھتہ مانگا تھااور 5 ہزار روپے لے چکے تھے، جب وہ 15 ہزار روپے بھتے کی بقایا رقم لینے آئے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب کورنگی کراسننگ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے2 اافراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین