• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل کالونی میں تالہ توڑ گروپ کی کارروائی، سونار کی دکان لوٹ لی

Gold Shop Action Of Break In Shah Faisal Colony

شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں تالہ توڑ گروپ نے کارروائی کرتے ہوئے سونار کی دکان سے لاکھوں مالیت کا سونا لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں ملزمان نے سونار کی دکان کے تالے توڑ کر چوری کی واردات کی اور فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے سونار کی دکان کے 7 تالے توڑے جس کے بعد 480 گرام سونا اور ایک کلو چاندی لوٹ لی گئی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سونے کی مالیت 30 لاکھ روپے تھی ۔

پولیس کے مطابق اس مارکیٹ میں اس سے قبل بھی اس طرح کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔پولیس کی جانب سے واردات کی نوعیت کا مزید تعین کیا جارہا ہے۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین