• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، ٹریفک پولیس میں خواتین کی بھرتی ہوگی

Saudi Arabia Will Recruit Women In Traffic Police

سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کا محکمہ سڑکوں پر پیٹرولنگ اور چیکنگ کے لیے لیڈیز ٹریفک پولیس اہلکار بھرتی کرے گا۔

سعودی روڈ سیفٹی منیجمنٹ ادارے نے وضاحت کی کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے مراکز قائم کیے جائیں گے جن پر خواتین ہی کو تعینات کیا جائے گا۔

ان میں خواتین کے ہنگامی امدادی مراکز، اسٹاپ سینٹرز اور دیگر مراکز جن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو روکا جاسکے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عنقریب مملکت میں خواتین کو موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی بھی اجازت دی جائے گی۔

 

تازہ ترین