• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعجب ہے ، عدالت نے ڈار کے اقبالی بیان پر اقدام نہیں کیا،اعتزاز

Its Strange Court Didnt Take Step On Dars Confession Aitzaz Ahsan

سینیٹر اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے حدیبیہ مل کیس میں نوازشریف کیخلاف اسحاق ڈار کے اقبالی بیان کے باوجود کوئی اقدام نہ ہونا تعجب کی بات ہے۔

معروف مصور جمیل نقش کے فن پاروں پر مشتمل میوزیم کی افتتاحی تقریب میںمیڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوتے دیکھ رہا ہوں، الیکشن قریب آتےہی اتحاد بننا نئی بات نہیں ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ حدیبیہ کیس میں جے آئی ٹی کے پاس جو ڈاکیو منٹس پیش کئے گئے ہیں اس میں اسحاق ڈار کا اقبالی بیان موجود ہے، لیکن عدلیہ کی جانب سے اس کیس میں کچھ نہ کرنا تعجب کی بات ہے۔

اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنا منی ٹریل عدالت میں پیش کرچکے ہیں اسی لئے اہل قرار پائے لیکن نوازشریف نے کیس میں الزامات تسلیم کئے اور منی ٹریل بھی نہیں دکھا سکے۔

تازہ ترین