• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ویو قتل کیس،ظافر پر خاور برنی نے فائرنگ کی ،ملزم عبدالرحمٰن

Sea View S Murder Case Khawar Burni Shot Dead On Zafir Abdul Rahman

سی ویو پر ظافر زبیری کے قتل کیس میں ملزم عبدالرحمٰن کا اقبالی بیان سامنے آگیا ،بتایا کہ گاڑی پر فائرنگ ملزم خاور برنی نے کی ۔

عبدالرحمٰن نے انکشاف کیا کہ خاور کی فائرنگ سے ہی ظافر زبیری زخمی ہوا،سی ویو پرڈاکٹر عبدالرحیم، خاور برنی ، حماد اور جنیدشاہ موجودتھے۔

ملزم نے اقبالی بیان میں بتایا گیا کہ3 دسمبرکوعبدالرحیم کےہمراہ گاڑی پرسی ویوگیا،وہاںعبدالرحیم کے دوست خاور برنی ، حماد اور جنید شاہ موجود تھے ۔

عبدالرحمٰن نے مزید انکشاف کیا کہ عبدالرحیم حماد کی بائیک لیکرٹریک پر چلا رہا تھاکہ مرسڈیز نے ٹکرمار دی، واقعہ دیکھ کر خاور برنی نےاپنی گاڑی مرسڈیز کے پیچھےلگادی۔

ملزم نے بتایا کہ میں اور حماد بھی مرسڈیز کا پیچھا کرنے لگے ، اس دوران خاور برنی نے اپنی گاڑی سے فائرنگ کی جب خاور نے گاڑی سے اتر کر دیکھا کہ کسی کو گولی لگی ہے تو وہ بھاگ گیا۔

اقبالی بیان میں عبدالرحمٰن نے مزید بتایا کہ حماداورجنید شاہ نےعبدالرحیم کی رپیٹراُٹھائی اورمرسڈیزکےشیشے​توڑدیے،گاڑی سےلڑکوں کونکالااورمارپی​ٹ کےبعدموبائل اورنقدی چھین کرہم بھاگ گئے۔

تازہ ترین