• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی پر بات کرتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے، عمران خان

It Hurts Talking About Marriage Imran Khan

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے، دو سال پہلے بشریٰ بی بی سے پہلی ملاقات ہوئی ، آج تک ان کا چہرہ نہیں دیکھا ۔

ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو شادی کی پیشکش ان کے شوہر خاور مانیکا سے طلاق کے بعد دی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ابھی صرف رشتہ بھیجا ہے، بات آگے بڑھی تو وہ بتائیں گے، شادی کی پیشکش سے متعلق ان کے خاندان اور بہنوں کو بھی علم نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری آدمی ہوں اور اپنے فیصلے خود کرتا ہوں، کوئی مجھ سے زبردستی کام نہیں کرواسکتا۔

تازہ ترین