• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم مقام ڈپٹی بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

Acting Deputy Foreign High Commissioner Foreign Affairs Ordered

دفتر خارجہ نے پاکستان میں تعینات قائم مقام ڈپٹی بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور سیز فائر خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا ڈیسک ڈاکٹر فیصل نے بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

ترجمان کے مطابق 11 جنوری کو کوٹ کٹیرا سیکٹر پر بھارتی فورسز نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 65 سالہ خاتون حسین بی بی شہید ہوگئیں۔

ترجمان کے مطابق رواں برس 12 روز کے دوران بھارتی فورسز نے 70 مرتبہ ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور 5 شدید زخمی ہوئے۔

 

تازہ ترین