| |
Home Page
اتوار 3؍ جمادی الاوّل 1439ھ 21 ؍ جنوری2018ء
January 13, 2018 | 03:24 pm

انوکھی خلانورگڑیا متعارف

New American Girl Doll Is An Aspiring Martian Astronaut

ایک امریکی کمپنی نے سال 2018 کے لیے خصوصی خلانورد گڑیا متعارف کروادی ہے۔

امریکن گرلز نامی کمپنی 6 سے 12 سال کی عمر کی بچیوں کے لیے 18 انچ قد کی حامل لوسیانا گڑیائیں تیار کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق لو سیانا کا کردار یہ سوچ کر تخلیق کیا گیا ہے کہ چھوٹی بچیوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں دلچسپی کو فروغ دیا جاسکے۔

لوسیانا ویگا کو رواں برس 2018 کی خصوصی ایسٹرونوٹ (خلانورد) گڑیا قرار دیا ہے۔اس گڑیا کو خلانوردوں کا مخصوص لباس پہنایا گیا ہے جس کے ساتھ روبوٹک پروجیکٹ کا سامان بھی ہوگا، یہ گڑیا ان روبوٹک پروجیکٹس پر کام کرنے کے بھی قابل ہوگی۔