پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو پارک میں کراچی اِیٹ فیسٹیول 2018 میں شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وہاں موجود لوگوں کےساتھ گھل مِل گئے اور لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری نے مصوری کی سرگرمی میں بھی حصہ لیا اور پارٹی کا انتخابی نشان’ تیر‘ بنایا اور پھر اس میں رنگ بھرا۔