• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں غلطی سے میزائل حملے کا الرٹ، بعد میں معذرت

Wrong Alert Of Missile Attack In Japan Does Sorry Later

امریکی ریاست ہوائی کے بعد جاپان میں بھی غلطی سے میزائل حملے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

مقامی نشریاتی ادارے کی جانب سے شمالی کوریا کے جاپان پر میزائل حملے کی وارننگ جاری گئی اور کچھ منٹ بعد ہی غلط الرٹ جاری کرنے پر ادارے نے معذرت کر لی ۔

خبر ایجنسی کے مطابق مقامی ٹیلیویژن نے شمالی کوریا کی جانب سے جاپان پر میزائل حملے کی وارننگ سوشل میڈیا پر جاری کی، وارننگ میں لوگوں کو جلد ازجلد محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت کی گئی۔

لیکن کچھ منٹ بعد ہی سوشل میڈیا سے وارننگ ہٹالی گئی اور نشریاتی ادارے نے آن ایئرمعذرت کی۔

یاد رہے کہ 2 روز پہلے امریکی ریاست ہوائی میں بھی بیلسٹک میزائل حملے کی غلط وارننگ نے کھلبلی مچادی تھی،جس کے بعدامریکی حکام نے معذرت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پیغام غلطی سے چلا گیاتھا اور وارننگ مشق کی تھی۔

تازہ ترین